May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کاروان پوٹھوہار کے زیر اہتمام اٹلی میں خوبصورت نشست کا اہتمام

 گوجرخان (نامہ نگار)کاروان پوٹھوہار کے زیر اہتمام اٹلی  بریشیا میں ایک خوبصورت نشست کا اہتما م راجہ بشارت جذبی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا جس کے مہمان خصوصی ریڈیو اور ٹی وی کا معروف نام معروف  پوٹھوہاری شاعرراجہ مسعود عالم شامی بریڈ فورڈ اور نومنتخب کونسلر نمبردار اشتیاق ہاشمی آف بیول کونسلر چوہدری فیاض آف پنج گرائیں تھے خصوصی خطاب اور دعا نامور عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا شکیل احمد عطاری قادری نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کی خدمت اور کمیونٹی کیلئے کو ششوں پر جملہ احباب کو خراج تحسین پیش کیا اس مو قع پر معروف شاعر راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ بشارت جذبی نے پوٹھوہاری کلام پیش کر کے محفل کے لطف کو دوبالا کر دیا گوجر خان سوہاوہ کلر سیداں روا ت دولتالہ اسلام پورہ جبر بیول  مسہ کسوال سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی اور پوٹھوہاری کمیونٹی کے مسائل اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *