May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امریکی ریاست فلوریڈا میں خاتون کے گھر میں بڑامگر مچھ گھس آیا

امریکا میں ایک بڑا سا مگرمچھ گھر میں داخل ہوگیا جسے دیکھ کر گھر میں موجود خاتون سکتے میں آگئیں۔فلوریڈا کی رہائشی میری ہولن بیک نے مقامی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی تھیں جب انہوں نے داخلی دروازے پر ایک آواز سنی۔ آواز کا پتہ کرنے کے لیے وہ لاؤنج میں جیسے ہی گئیں تو گھر میں ایک بڑے مگرمچھ کو دیکھ کر سکتے میں آگئیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، پھر میں ہوش میں آئی اور فوراً 911 پر کال کی۔جس کے بعدمتعدد پولیس اہلکار اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران حرکت میں آئے۔ انکی مشترکہ کوششوں کے بعد ہی 7 فٹ اور 11 انچ کے مگرمچھ کو گھر سے باہر نکالا جاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *