May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آج سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں: رکن رویت ہلال کمیٹی

سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔عبد اللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ  فلکی حساب کے مطابق آج چاند ، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا۔ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے جو مشرق وسطی میں نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *