May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری.

 قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے چور لے اڑے، چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچائی گئی فائبرکیبل بھی چوری کرلی جب کہ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا.دوسری جانب پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *