April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید شوہرکی سپورٹ کیلئے سٹیڈیم پہنچیں

اداکارہ ثنا جاوید پی ایس ایل میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں۔پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 میں ممتاز آل راونڈر شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے انکی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ منظرِ عام پر نظر آئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *