May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

معروف، خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے بھی شائقین کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔

ہانیہ عامر میں موجود کبھی نہ ختم ہونے والی انرجی اُن کے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے اُن سے جوڑے رکھتی ہے.ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں عمرے سے لی گئی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کے شہر مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *