May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 نواز شریف کی صدارت میں پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام چیلنج

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے انتظامی اجلاس کیخلاف درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلی ہیں. نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں. قائد مسلم لیگ ن انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *