May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کر دی۔درخواست نعمان محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔نعمان محب کاکاخیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی اے کا ٹوئٹر بند کرنا غیر قانونی ہے، ایکس ایک سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ہے جہاں اکاؤنٹس نوجوانوں کو انفارمیشن اور تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دیگر ممالک نوجوانوں کو گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. پاکستانی حکام نوجوانوں کیلیے سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس کو روک رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایکس کی خدمات میں رکاوٹ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے. پی ٹی اے اور حکومت کو بغیر رکاوٹ ٹوئٹر کھولنے کا حکم دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *