May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بڑے بھائی نجف حمید کو گرفتار کر لیا گیا 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق  ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بڑے بھائی سابق تحصیلدارنجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا، وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *