May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Meteorological Department said
Meteorological Department said

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):آئندہ2روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکان کے پیش نظر برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، اس دوران شدید بارش ،برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اور01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ یکم اور 2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد،راولپنڈی کے برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔یکم اور 2 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش /برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی،جھکڑ،گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، پنجاب، سندھ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بلوچستان ، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

اس دوران بلوچستان میں جیوانی 63، گوادر 54، قلات 37، کوئٹہ (سٹی 23، سمنگلی 21)، دالبندین 13، تربت 08، نوکنڈی، سبی 06، ژوب، بارکھان، خضدار، پنجگور 04، خیبرپختونخوا میں پاراچنار 17، ڈی آئی خان (سٹی، اے پی 04)، بنوں 03، چترال 01۔ پنجاب میں بھکر 02۔ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ زیارت میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08، کا لام منفی 06،استور، گوپس، سکردو منفی03، مالم جبہ اورہنزہ میں منفی02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *