April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/phillybizmedia.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کرکٹ بورڈ کے کئی شعبے ختم، چھوٹی انتظامیہ لانے کی تجویز

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی دبئی میں آئی سی سی میٹنگ سے واپسی اور  پیر کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد بورڈ میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔چیئرمین پروفیشنل لوگوں پر مشتمل اپنی مضبوط لیکن چھوٹی انتظامی ٹیم لانا چاہتے ہیں اور کئی شعبوں کو ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ کے ساتھ ان کی ملاقات میں غیر ضروری اخراجات میں کمی اور تنخواہوں کے حجم پر بات کی گئی، نجم سیٹھی اور ذکا اشرف دور میں بورڈ میں آنے والے اکثر افسران اورنچلے درجے کےملازمین کو اپنے عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی مشاورت سے انہوں نے گزشتہ دنوں فنانس، ایچ آر ڈپارٹمنٹس سے تفصیلی بریفنگ لی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے چند سالوں میں کون کون سی انٹر نیشنل سیریز کھیلنا ہیں، اس بارے میں ڈائریکٹر انٹر نیشنل عثمان واہلہ سے بریفنگ لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2سالوں سے بڑے پیمانے پر تقرریاں کی گئیں اور ماضی کے سربراہوں نے اپنے من پسند لوگوں کا تقرر کیا انہیں بھی گھر بھیجا جائے گا،کچھ شعبوں میں اوور اسٹافنگ کے باوجود آؤٹ سورس کی خدمات حاصل کی گئیں اس کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔محسن نقوی اپنی انتظامی ٹیم لاکر پی سی بی کو بہتر انداز میں چلانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں عید سے پہلے تمام صورتحال واضح ہو جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *